نوادہ : دلت کالونی میں 11 دن پہلے پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعہ کے بعد آج بھی حالات معمول پر نہیں آسکے ہیں۔ کالونی میں اب بھی سیکورٹی فورسز تعینات ہیں اور ہر طرف کشیدگی ہے۔ تاہم امدادی اور بحالی کا کام انتظامی سطح پر جاری ہے۔ جب لوکل 18 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے روک دیا اور بتایا کہ شوٹنگ کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی اجازت ضروری ہے۔ چند گھنٹے انتظار کرنے کے بعد بتایا گیا کہ میڈیا کو روکنے کا کوئی حکم نہیں جس کے بعد ہمیں وہاں جانے کی اجازت دیدی گئی ۔