Hot Posts

6/recent/ticker-posts

راجستھان: ٹائر پھٹنے سے کار نالے میں گری، ماں-بیٹا سمیت ایک ہی کنبہ کے 5 افراد کی موت

راجستھان میں بیاور-پنڈواڑا ہائی وے (این ایچ-62) پر جمعرات کی صبح تقریباً 7 بجے کار کا ٹائر پھٹنے سے ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ میں کار نالے میں گر گئی، جس سے ماں-بیٹا سمیت ایک ہی کنبہ کے 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ کار پر سوار لوگ پنڈواڑا سے جودھپور کی طرف جا رہے تھے۔ ایس پی سیروہی انل کمار نے بتایا کہ کار کا توازن بگڑنے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ حادثے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ہے، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

سیروہی کوتوالی پولیس افسر کیلاش دان نے بتایا کہ کار میں سوار ایک کنبہ گجرات سے جودھپور کی طرف جا رہا تھا۔ تبھی سارنیشور جی پُلیے کے پاس کار کے آگے کا ٹائر پھٹ گیا، جس سے کار بے قابو ہو کر ڈیوائڈر کو پار کرتے ہوئے نالے میں جا گری۔

حادثہ اتنا درد ناک تھا کہ پھلودی کے کھارا گاؤں کے باشندہ دو خواتین، دو مرد اور ایک بچہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او مکیش چودھری، کوتوالی پولیس افسر ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کام شروع کر دیا۔ اس دوران زخمی خاتون کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ مہلوکین کی لاش کو مورچری میں رکھوایا گیا۔سی آئی کیلاش دان نے بتایا کہ جانکاری میں سامنے آیا ہے کہ سبھی مہلوکین ایک ہی کنبہ سے تعلق رکھتے تھے۔ سبھی گجرات گئے تھے اور واپس اپنے گاؤں کھارا لوٹ رہے تھے۔ اس دوران حادثہ کا شکار ہو گئے۔ نالے میں گرے کار کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔

حادثہ میں مہلوکین کی شناخت داہود (گجرات) باشندہ پرتاپ (53)، رامو رام (50)، اوشا (5)، پشپا (25) اور آشو (11) کے طور پر ہوئی ہے۔ آشو پشپا کا بیٹا تھا، اس حادثے میں دونوں کی جان چلی گئی۔ پورے کنبہ میں صدمہ کا ماحول ہے۔

Post a Comment

0 Comments