Hot Posts

6/recent/ticker-posts

جھارکھنڈ الیکشن: بی جے پی نے 66 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جانئے کس کو کہاں سے ملا ٹکٹ

رانچی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے 66 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ بابو لال مرانڈی کو دھنوار سے ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ سابق وزیر اعلی چمپئی سورین، جنہوں نے حال ہی میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، کو سرائے قلعہ اور سابق وزیر اعلیٰ مدھوکوڑا کی اہلیہ گیتا کوڑا جگنناتھ پور سے پارٹی نے امیدوار کھڑا کیا ہے۔ وہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی بھابھی سیتا سورین کو جام تاڑا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔بی جے پی ریاست کی 81 میں سے 68 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے اور باقی سیٹیں اپنے اتحادیوں کے لئے چھوڑ دی ہیں۔ جھارکھنڈ میں 13 اور 20 نومبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انتخابات میں جھارکھنڈ میں جے ایم ایم-کانگریس اتحاد کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments