Hot Posts

6/recent/ticker-posts

استعفی دیدو ورنہ ... وزیراعلی یوگی کو دھمکی دینے کے معاملہ میں خاتون گرفتار، جانئے کون ہے؟

ممبئی : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو دھمکی دینے کے معاملہ پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کا نام فاطمہ خان بتایا جارہا ہے۔ اس کی تفصیل بھی سامنے آگئی ہے۔ ہفتہ کو اس نے مہاراشٹر اے ٹی ایس کو فون کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر وزیراعلی یوگی نے 10 دنوں کے اندر استعفیٰ نہیں دیا تو وہ انہیں بابا صدیقی کی طرح مار دے گی ۔

وزیراعلی یوگی کو دھمکی دینے والی خاتون کی عمر 24 سال ہے۔ وہ الاس نگر، تھانے کی رہنے والی ہے۔ وہ گریجویٹ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ پیشے سے گرافک ڈیزائنر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ خاتون کے بھائی اور والد کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی طور پر کمزور ہے۔ تاہم پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ فی الحال اس کے گھر پر ہی پوچھ گچھ کی جارہی رہی ہے۔بتا دیں کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے یہ دھمکی آمیز کال ممبئی پولیس کنٹرول روم میں آئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ اگر وزیراعلی یوگی 10 دن کے اندر استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو ان کا حال بابا صدیقی جیسا ہوگا۔ اس کال کے بعد پولیس میں افراتفری مچ گئی ۔ دھمکی دینے والے شخص کی شناخت ایک خاتون کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کانگریس پارٹی کے لیڈر بابا صدیقی کا 12 اکتوبر یعنی دسہرہ کے دن قتل کر دیا گیا تھا۔ صرف 15 دن پہلے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی جس کے بعد انہیں Y کیٹیگری کی سیکورٹی دی گئی تھی۔ تاہم یہ حفاظتی انتظامات ان کی جان بچانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئے۔ اس معاملے میں کئی ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Post a Comment

0 Comments