Hot Posts

6/recent/ticker-posts

کیا وزیر اعظم مودی جھارکھنڈ سے کیے وعدوں کو پورا کریں گے یا پھر یہ "فرضی گارنٹی' تھی: جئے رام رمیش

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ قریب آچکی ہے۔ یہاں پہلے مرحلے میں 13 نومبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ ایسے میں سیاسی سرگرمیاں کافی بڑھ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر رہنما جئے رام رمیش نے پیر کو سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر ایک پوسٹ کرکے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم مودی کو پرانے وعدے یاد دلاتے ہوئے جھارکھنڈ میں ووٹ مانگنے سے قبل ان کے تین سوالوں کا جواب دینے کے لیے کہا۔

پہلے سوال کے طور پر جئے رام رمیش نے کوربا-لوہردگا اور چترا- گیا ریلوے لائن کے بارے میں پوچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوہردگا اور چترا کے لوگ تعلیم، روزگار اور کاروبار کے مواقع تک پہنچ میں سدھار کے لیے کافی سال سے بہتر ریل رابطہ کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے 10 برس بعد بھی اور لوہردگا سے لگاتار دو بار بی جے پی ایم پی منتخب ہونے کے باوجود اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2022 میں وزارت ریل نے چترا-گیا ریل پروجیکٹ کو منظوری دی تھی لیکن دو سال بعد بھی کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ کوربا-گملا-لوہردگا لائن کے لیے لوگوں کو اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟ چترا-گیا ریل لائن کے لیے لوگوں کا انتظار کب ختم ہوگا؟ کیا نن بایولوجیکل وزیر اعظم ان ضروری منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے کچھ کر رہے ہیں؟

Post a Comment

0 Comments