Hot Posts

6/recent/ticker-posts

آندھراپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ،بس اور لاری میں ٹکر کے بعد آگ لگنے سے6افراد ہلاک

آندھراپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ،بس اور لاری میں ٹکر کے بعد آگ لگنے سے6افراد ہلاک


سڑک حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ چنا گنجم سے حیدرآباد جانے والی ایک بس چلکالوری پیٹ میں لاری سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے باعث بس اور لاری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

پالاناڈو: آندھرا پردیش کے باپٹلا ضلع کے چننا گنجم سے حیدرآباد جانے والی بس چلکالوری پیٹ میں لاری سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے باعث بس اور لاری میں آگ لگ گئی جس کے باعث 6 افراد زندہ جل گئے۔ اس حادثے میں 32 افراد زخمی ہوئےجنہیں علاج کے لیے گنٹور لے جایا گیا۔ چلکالوری پیٹ دیہی پولیس حادثے کی و جوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے۔

سڑک حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ چنا گنجم سے حیدرآباد جانے والی ایک بس چلکالوری پیٹ میں لاری سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے باعث بس اور لاری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے گنٹور لے جایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع باپٹلا ضلع کے رہنے والے تھے۔

مرنے والوں میں 35 سالہ بس ڈرائیور انجی، 65 سالہ اپا گنڈور کاشی، 55 سالہ اپا گنڈور الکشمی، 8 سالہ ایم راجو کھیتی ساسری رام بھی شامل ہیں۔ دو مہلوکین کے بارے میں معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس ان کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو چلکالوری پیٹ قصبے کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ جہاں سے اسے بہتر علاج کے لیے گنٹور ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

بس میں بہت سارے لوگ سوار تھے جانکاری کے مطابق یہ پرائیویٹ بس باپٹلا ضلع کے چننا گنجم سے حیدرآباد جا رہی تھی۔ حیدرآباد وجئے واڑہ ہائی وے پر چلکالوری پیٹ منڈل کے قریب بس ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس میں 42 افراد سوار تھے۔ اس ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بس اور لاری کے دونوں ڈرائیور اور چار مسافر شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments