Hot Posts

6/recent/ticker-posts

راہل گاندھی نےرائے بریلی سیٹ سےداخل کیاپرچہ نامزدگی، بڑی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئےلوگ

راہل گاندھی نےرائے بریلی سیٹ سےداخل کیاپرچہ نامزدگی، بڑی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئےلوگ


رائے بریلی: راہل گاندھی نے جمعہ کو رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور اشوک گہلوت موجود تھے۔ جمعہ کی صبح ہی کانگریس پارٹی نے امیٹھی اور رائے بریلی سیٹوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیاتھا۔ جس کے بعد راہل گاندھی اپنی والدہ سونیا گاندھی، بہن پرینکا گاندھی واڈرا، راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور دیگر کے ساتھ رائے بریلی کے فرسات گنج ہوائی اڈے پر طیارے سے اترے۔

قیاس آرائیو ں کو ختم کرتے ہوئے، پارٹی نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ راہول گاندھی رائے بریلی سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے، جو پہلے ان کی ماں سونیا گاندھی کا حلقہ تھا۔ پارٹی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ گاندھی خاندان کے قریبی ساتھی کشوری لال شرما کو امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ شرما نے گاندھی خاندان کی غیر موجودگی میں ان دو باوقار حلقوں میں کام کیاہے۔ سات مرحلوں والے لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں جن سیٹوں کے لیے ووٹنگ 20 مئی کو ہوگی، ان کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

رائے بریلی اور امیٹھی سیٹوں کے لیے ووٹنگ صرف 20 مئی کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ اس دوران امیٹھی سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما نے پرینکا گاندھی کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ پرینکا گاندھی امیٹھی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ لیکن اب امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔

Post a Comment

0 Comments