Hot Posts

6/recent/ticker-posts

پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک دھماکہ، مزدوروں کے پرخچے اڑے، 8 لوگوں کی موت، تین سنگین طور پر زخمی

پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک دھماکہ، مزدوروں کے پرخچے اڑے، 8 لوگوں کی موت، تین سنگین طور پر زخمی


تمل ناڈو کے شیوکاسی میں جمعرات کو پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے میں پانچ خواتین سمیت آٹھ مزدوروں کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ہندوستان کے پٹاخوں کے مرکز کے طور پر مشہور شہر شیوکاسی میں پیش آیا ہے ۔

شیوکاسی : تمل ناڈو کے شیوکاسی میں جمعرات کو پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے میں پانچ خواتین سمیت آٹھ مزدوروں کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ہندوستان کے پٹاخوں کے مرکز کے طور پر مشہور شہر شیوکاسی میں پیش آیا ہے ۔ ویرودھونگر ضلع کے شیوکاسی کے پاس سینگامالا پٹی میں واقع ایک پرائیویٹ پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ پولیس اور فائر سروس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت پٹاخہ فیکٹری میں تقریباً 10 ملازمین موجود تھے۔ غور طلب ہے کہ فروری میں ویرودھونگر ضلع میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکے میں چار خواتین سمیت 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ان اموات پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ PMNRF سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع حکام کو مناسب طبی امداد فراہم کرنے اور زخمیوں کی جان بچانے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سات کمرے جہاں پٹاخے رکھے گئے تھے، پوری طرح جل گئے۔ اس پٹاخہ فیکٹری کے پاس لائسنس ہے۔ دھماکے میں پانچ خواتین اور تین مردوں کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اسٹالن نے کہا کہ جیسے ہی انہیں حادثے کی اطلاع ملی، انہوں نے ضلع کلکٹر کو فوری طور پر بچاؤ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی۔

Post a Comment

0 Comments