Hot Posts

6/recent/ticker-posts

اسد الدین اویسی کو الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس، اشتعال انگیز تقریر پر طلب کی وضاحت، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

اسد الدین اویسی کو الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس، اشتعال انگیز تقریر پر طلب کی وضاحت، جانئے کیا ہے پورا معاملہ


 بی جے پی نے اویسی کی تقریر پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ اس جلسہ عام میں اسد الدین اویسی نے اشتعال انگیز تقریر کی ہے۔ جس کے بعد اسدالدین اویسی کے ساتھ اپنا دل کیمراوادی کے ضلع صدر کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

وارانسی: 25 اپریل کو وارانسی میں پی ڈی ایم کا ایک جلسہ عام منعقد ہوا تھا، جس میں اسد الدین اویسی اور اپنا دل کیمراوادی لیڈر پلوی پٹیل نے شرکت کی تھی۔ اس پروگرام میں اسد الدین اویسی نے تقریر کی۔ اب بی جے پی نے اویسی کی تقریر پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ اس جلسہ عام میں اسد الدین اویسی نے اشتعال انگیز تقریر کی ہے۔ جس کے بعد اسدالدین اویسی کے ساتھ اپنا دل کیمراوادی کے ضلع صدر کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ اسد الدین اویسی نے اشتعال انگیز تقریر کی، جس میں اویسی نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر جھوٹے الزامات لگا کر مذہب اور فرقہ کی بنیاد پر مسلم ووٹوں کو پولرائز کرنے اور مذہب کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی، جو ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے شکایت درج کر کے معاملے کو صحیح پایا اور اب نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ 6 مئی تک جواب نہ دینے کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments