Hot Posts

6/recent/ticker-posts

3 بار کی ریکی، 5 راونڈ گولیاں اور... سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس میں ممبئی پولیس نے کیا بڑا انکشاف

اردو خبریں/خبریں/وطن نامہ/3 بار کی ریکی، 5 راونڈ گولیاں اور... سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس میں ممبئی پولیس نے کیا بڑا انکشاف

3 بار کی ریکی، 5 راونڈ گولیاں اور... سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس میں ممبئی پولیس نے کیا بڑا انکشاف

Salman Khan House Firing Case: ممبئی پولیس کے جوائنٹ سی پی (کرائم) لکھمی گوتم نے بتایا کہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کرنے سے پہلے ملزم نے تین بار سلمان خان کے گھر کی ریکی کی تھی۔ ملزم نے سلمان خان کے گھر کے باہر 5 راؤنڈ گولیاں چلائی تھیں۔

اشتہار
  • Last Updated : 
  • Published By : IMTIYAZ SAQIBE
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں ممبئی پولیس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں ممبئی پولیس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے جوائنٹ سی پی (کرائم) لکھمی گوتم نے بتایا کہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کرنے سے پہلے ملزم نے تین بار سلمان خان کے گھر کی ریکی کی تھی۔ ملزم نے سلمان خان کے گھر کے باہر 5 راؤنڈ گولیاں چلائی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور دونوں بہار کے چمپارن کے رہنے والے ہیں۔

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے معاملے پر منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ممبئی پولیس کے جوائنٹ سی پی (کرائم) لکھمی گوتم نے کہا کہ ہم فی الحال ہر زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ اب تک ہم نے ایف آئی آر میں دو ملزمین کے نام شامل کیے ہیں۔ جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھے گی ہم مزید ملزمان کے نام شامل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں شوٹر مہاراشٹر میں کچھ عرصے سے رہ رہے تھے۔ وشال عرف کالو کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں ہے، لیکن ہم نے جن ملزمین کو گرفتار کیا ہے وہی شوٹر ہیں اور انہوں نے ہی فائرنگ کی تھی۔

اشتہار

ممبئی پولیس افسر نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے میں لارینس بشنوئی سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ دونوں شوٹروں نے پنویل میں ایک فلیٹ کے لیے 3500 روپے کرایہ اور 10000 ڈیپازٹ دیا تھا ۔ انہیں مالی مدد مل رہی تھی۔ یہ دونوں شوٹرز ممبئی سے بذریعہ سڑک گجرات گئے تھے۔ لکمی گوتم نے مزید بتایا کہ سلمان خان کے گھر کے ساتھ ساتھ فارم ہاؤس پر کی بھی ریکی ہوئی تھی۔

Sugar Levels:  شوگر لیول کو برقرار رکھنے کے لئےغذائیں

ممبئی پولیس نے کہا کہ ہم نے ملزمین کو انسانی اور تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا ہے۔ ہم ہر زاویے سے تفتیش کریں گے اور دونوں ملزمین ہماری تحویل میں ہیں۔ ہم دیگر ریاستوں کی پولیس کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ ہم دیگر ریاستوں کی پولیس سے اس معاملے میں ملزمین کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں انمول بشنوئی کا کردار اہم ہے، کیونکہ اس نے اپنی پوسٹ میں سلمان خان کو دھمکی دی تھی۔

Post a Comment

0 Comments