Hot Posts

6/recent/ticker-posts

ابھی تہاڑ جیل سے ہی سرکار چلائیں گے اروند کیجریوال، دہلی ہائی کورٹ نے دیا بڑا جھٹکا

ابھی تہاڑ جیل سے ہی سرکار چلائیں گے اروند کیجریوال، دہلی ہائی کورٹ نے دیا بڑا جھٹکا



 وزیراعلی اروند کیجریوال کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو ان کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا تھا۔

نئی دہلی : وزیراعلی اروند کیجریوال کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو ان کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی تہاڑ جیل میں ہی رہیں گے اور وہاں سے حکومت چلائیں گے۔ جسٹس سورن کانتا شرما نے اپنا حکم عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر کی درخواست پر سنایا ہے۔

فیصلہ سناتے ہوئے جج نے کہا کہ یہ ضمانت کی سماعت کا کیس نہیں ہے بلکہ گرفتاری کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے جو حقائق عدالت کے سامنے پیش کئے ہیں، اس کے مطابق کیجریوال اس گھوٹالے کی سازش میں ملوث ہیں۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا کہ اروند کیجریوال، ذاتی طور پر اور AAP کنوینر کے طور پر، شراب گھوٹالہ کی سازش میں ملوث تھے۔

جسٹس سورن کانتا شرما نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال گواہوں کے بیانات کو خارج نہیں کر سکتے لیکن ان پر جرح ضرور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ای ڈی نے کافی ثبوت کی بنیاد پر کیجریوال کو گرفتار کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments